بٹ کوائن کے استعمال کی اجازت کا امکان
سان فرانسسکو..... دنیا کی سب سے بڑی مالیاتی منڈی وال اسٹریٹ میں بٹ کوائن کے استعمال کی اجازت ملنے کا امکان ہے۔ امریکہ کے کچھ بڑے ادارے کاروباری لین دین میں بٹ کوائن کے استعمال کی تیاری کر رہے ہیں اور نیویارک اسٹاک ایکسچینج سے وابستہ ایک کمپنی آن لائن تجارتی پلیٹ فارم پر کام کر رہی ہے جس کے تحت سرمایہ کار بٹ کوائن خرید سکیں گے۔ وال اسٹریٹ بزنس کے بڑے بروکرز کی بٹ کوائن میں دلچسپی سے اس کرنسی کی تاریخ میں ایک نئے باب کا اضافہ ہو گا۔