Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شعبہ مواصلات میں 100ارب کی سرمایہ کاری، 40لاکھ ملازمتوں کا ہدف

نئی دہلی۔۔۔حکومت کی جانب سے نئے مواصلاتی منصوبے کے تحت 2022تک ملک میں 40لاکھ نئے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کیلئے 100ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا ہدف رکھا گیا ہے۔ سی او اے آئی نے سیکٹر میں 2022تک 100ارب ڈالر کے منصوبوں میں سرمایہ کاروں کیلئے پرکشش اسکیمیں متعارف کرائی ہیں۔بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل راجن ایس میتھیوز نے کہا کہ محض 2ہندوستانی کمپنیاں ایئر ٹیل اور ریلائنس جیو امسال 74کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کرینگی جو حکومتی اہداف سے 10فیصد زیادہ ہیں۔انہوں نے بتایا کہ مواصلاتی کمپنیاں 10ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کررہی ہیں۔نئے مواصلاتی منصوبے کے مسودے کی تعریف کرتے ہوئے میتھیوز نے کہا کہ اسپیکٹرم کی قیمتوں اور متعلقہ فیسوں کو پُرکشش بنانے کی ضرورت ہے تاکہ سرمایہ کاراس جانب متوجہ ہوں۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو ای اور وی بینڈ میں اسپیکٹرم کا الاٹمنٹ بغیر نیلامی کے شروع کردینا چاہئے تاکہ براڈ بینڈ کا ہدف حاصل اور جی ڈی پی میں مواصلاتی شعبے کی حصے داری کو 6سے 8فیصد تک بڑھایا جاسکے۔
مزید پڑھیں:-- - - - -زیر تعمیر عمارت منہدم،12مزدور ملبے تلے دب گئے

شیئر: