Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اے ٹی ایم دھوکہ بازوں کا شکار لڑکی کی خود کشی

نئی دہلی۔۔۔ دہلی کے دواریکا علاقے میں اے ٹی ایم دھوکہ بازوں کا شکار ہونیوالی لڑکی کی خود کشی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ دواریکا سیکٹر 14میں رہائش پذیر نیشا والد کے علاج کیلئے پیسے نکالنے اے ٹی ایم پہنچی جہاں 2نامعلوم افراد نے اے ٹی ایم کارڈ تبدیل کرکے والد کے اکاؤنٹ سے 29ہزار روپے نکال لئے۔اس دھوکہ دہی سے دلبرداشتہ ہوکر لڑکی نے خود کشی کرلی۔بھارت ویہار کالونی میں واقع مکان کی تیسری منزل کے کمرے کا دورازہ اس کی بہن نے جب کھٹکھٹایاتوکوئی آہٹ نہ ملنے پر اس نے شور مچانا شروع کردیا۔پڑوسیوں نے آکر دروازہ توڑا تو کمرے میں نیشا کی لاش پنکھے سے لٹکتی ہوئی ملی۔اس نے ماں کے دوپٹے سے پھانسی لگاکر موت کو گلے لگا لیاتھا۔دواریکا کے ڈی سی پی شبیش سنگھ نے کہا کہ سی آر پی سی کی دفعہ 174کے تحت نامعلوم دھوکہ بازوں کیخلاف کیس درج کرلیا گیا اور اے ٹی ایم کے قریب نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج سے معلومات حاصل کرکے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے ۔
مزید پڑھیں:- - - -لچھے دار تقریروں سے عوام کا پیٹ نہیں بھرتا، سونیا گاندھی

شیئر: