ریاض اور جازان پر میزائل حملے ناکام
ریاض.... اتحادی افواج کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے اعلان کیا ہے کہ بدھ کو صبح 11 بجکر 29 منٹ پر ایران کے حمایتی یافتہ دہشت گرد حوثیوں نے سعودی دارالحکومت ریاض پر 2 میزائل داغے تھے ۔ سعودی فضائیہ نے دونوں میزائل نشانے پر پہنچنے سے قبل ریاض سے باہر ہی گرا دیئے۔ دوسری جانب حوثیوں نے بدھ کی صبح 7 بجکر 18 منٹ پر صعدہ سے جازان پر میزائل داغا تھا اسے بھی ہدف پر پہنچنے سے پہلے ہی گرا لیاگیا۔