Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حوثی باغیوں کیوجہ سے مشرق وسطیٰ جہنم بنتا جا رہا ہے، علامہ اشرفی

    ریاض - - - -  شام ، عراق ، یمن ، فلسطین کی صورتحال اور ارض الحرمین الشریفین پر ہونے والے میزائل حملوں پر خاموش نہ رہا جاتا  تو ممکن ہے۔  ٹرمپ کے ایران کے معاہدے کے خاتمے کی نوبت نہ آتی ، عالم اسلام کے مسائل کے حل کیلئے وحدت اور اتحاد کی ضرورت ہے۔عرب اور اسلامی ممالک میں مداخلتوں کی وجہ سے آج عالم اسلام مصائب و مسائل کا شکار ہے ، حوثی باغیوں اور پرائیویٹ ملیشیائوں کی وجہ سے مشرق وسطیٰ جہنم بنتا چلا جا رہا ہے ۔ یہ بات پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین اور وفاق المساجد پاکستان کے صدر حافظ  محمد طاہر محمود  اشرفی نے سعودی  شہر ریاض میں  ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔  انہوں نے کہا کہ  ایران  اور عرب ممالک کے درمیان کشیدگی سے عالم اسلام کا امن خطرہ میں پڑتا چلا جا رہا ہے۔ارض الحرمین الشریفین اور عرب ممالک کے  اندرونی معاملات میں بیرونی مداخلت اور پرائیویٹ ملیشیائوں کی سر پرستی کرنے والے ممالک کے  خلاف مسلم  امۃ کو  غور و فکر کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ  امریکی صدر کے ایران سے  معاہدہ ختم کرنے کا اعلان کوئی تعجب کی بات نہیں ہے۔  امریکی صدر ٹرمپ کے فیصلے ساری دنیا کے سامنے ہیں  آج جو ممالک ٹرمپ کے فیصلے کے خلاف  بیانات دے رہے ہیں۔  انہوں نے اگر حوثی باغیوں کے میزائل حملوں اور پرائیویٹ ملیشیائوں اور  دہشت گرد گروہوں کو  روکنے کیلئے آواز بلند کی  ہوتی اور ارض الحرمین الشریفین کے  دفاع ، سلامتی اور استحکام کیلئے سعودی عرب کے شانہ بشانہ کھڑے  ہوتے اور مصلحتوں اور مفادات کا  شکار نہ ہوتے تو آج ممکن ہے یہ صورتحال پیدا نہ ہوتی ۔   ایک سوال کے جواب میں  انہوں نے کہا کہ ہر ملک کی طرح پاکستان کو بھی  اپنے مفادات کے مطابق داخلہ  و  خارجہ پالیسی بنانے کا حق حاصل ہے ۔ سعودی عرب پاکستان کا  دوست بھی ہے  اور  ہمارے  اور سعودی عرب کے  درمیان  ایمان ، اعتقاد اور تقدس کے رشتے بھی ہیں جنہیں کوئی کمزور نہیں کر سکتا۔
مزید پڑھیں: - - - - - -وزارت تجارت نے اے ٹی ایم کارڈ سے ادائیگی کی سہولت دیدی

شیئر: