Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

صبا قمر کی طلبی

فلم ہندی میڈیم' سے بالی وڈ انڈسٹری میں شہرت حاصل کرنےوالی معروف پاکستانی اداکارہ صبا قمر مشکل میں پڑگئی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ صبا قمر کو فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ٹیکس گوشواروں کے حوالے سے اثاثوں کی تمام تفصیلات کےساتھ طلب کرلیاہے۔ ادارے کے مطابق اداکارہ صبا قمر کے اثاثہ جات کی تفصیلات کے ایف بی آر میں جمع کرائے گئے ڈیٹا میں فرق ہے جس پر اداکارہ کو طلب کیاگیاہے ۔پیش نہ ہونے پر ادارے کی جانب سے اداکارہ کیخلاف قانونی کارروائی ہوگی۔
 

شیئر: