پاکستانی سینما کی نئی فلم ' سات دن محبت ان ' کا ٹریلر جاری کردیاگیا۔ حال ہی میں فلم کے ٹریلر کی وڈیو سامنے آئی ہے جس میں ماہرہ خان ایک عام سی لڑکی کا کردار ادا کرتی دکھائی دے رہی ہیں ۔فلم کے ٹیزر میں ہیرو شہریار منور کو سات دن کا ٹاسک ملتاہے۔ ان سات دنوں میں ان کی زندگی ایک ہیرو سے زیرو اور پھر کامیابی سے ناکامی کی جانب دکھائی گئی ہے۔اداکارہ ماہرہ خان کی نئی فلم میں شہریار منور ان کے ہیرو کاکردار ادا کررہے ہیں فلم کی دیگر کاسٹ میں جاوید شیخ، میرا سیٹھی، آمنہ شیخ، حنا دلپذیر اور دیگر فنکار شامل ہیں۔ فلم عیدالفطر پر ریلیز ہوگی۔