Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈوکووچ کی ناکامیاں، میڈرڈ اوپن سے بھی باہر

میڈرڈ :سابق عالمی نمبر ون سرب ٹینس اسٹار نوواک ڈوکووچ کی ناکامیوں کا سلسلہ مزید دراز ہو رہا ہے اور وہ میڈرڈ اوپن کے دوسرے راونڈ میں شکست کے بعد اس ٹورنامنٹ سے بھی باہر ہو گئے ہیں۔ گزشتہ روز دوسرے راونڈ کے میچ میں انہیں برطانہ کائل ایڈمنڈ نے ایک کے مقابلے میں 2سیٹس کے فرق سے شکست دے دی۔ پہلا سیٹ 3-6سے ہارنے کے بعد ڈوکووچ نے دوسرا سیٹ2-6سے جیت لیا تاہم کائل ایڈمنڈ نے تیسرے سیٹ میں بھی3-6سے کامیابی سمیٹ کر ان کا سفر تمام کر دیا ۔ یہ مسلسل پانچواں ٹورنامنٹ ہے جس میں انجری مسائل سے دوچار ڈوکووچ کو ابتدائی راؤنڈز میں ہارنا پڑا ہے ۔

شیئر: