بارسلونا کا ناقابل شکست رہنے کا اعزاز برقرار
بارسلونا:سیزن ختم ہونے سے پہلے ہی لالیگا چیمپیئن بننے والی بارسلونا کی ٹیم نے جاری سیزن میں ناقابل شکست رہنے کا اعزاز برقرار رکھتے ہوئے ولا رئیل کے خلاف 1-5کے بڑے فرق سے کامیابی سمیٹ لی۔ بارسلونا کیلئے عثمان ڈیمبیلے نے2گول کئے جبکہ ایک ایک گول لائنل میسی، فلپے کوٹنہو اورپالنہو کے حصے میں آیا ۔ ایک ہی ہفتے کے دوران ڈومیسٹک سیزن کے 2ٹائٹلز جیتنے والی بارسلونا کی ٹیم لا لیگا ابھی تک کوئی میچ نہیں ہاری ۔اگر اس نے باقی 2میچ بھی جیت لئے تو پورے سیزن میں کوئی میچ ہارے بغیر چیمپیئن بننے والی ٹیم کا اعزاز بھی حاصل کرلے گی۔اس سیزن میں بارسلونا کی روایتی حریف ٹیم رائل میڈرڈ ناکامیوں کا شکار رہی۔ یورپی سطح پر دفاعی چیمپیئن ٹیم چیمپیئنز لیگ کے فائنل میں مسلسل تیسری مرتبہ اعزاز کا دفاع کرنے والی ہے لیکن ہوم سیزن اس کے لئے زیادہ اچھا نہیں رہا۔