Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لا لیگا:میسی کی 40ویں ہیٹ ٹرک ،رونالڈو ٹیم کو فتح نہ دلا سکے

میڈرڈ، بارسلونا:اسپینش فٹبال لیگ لالیگا کے میچ میں ارجنٹائنی اسٹار لیونل میسی نے اپنی40 ویں ہیٹ ٹرک مکمل کرتے ہوئے بارسلونا کو لیگانیز کے خلاف 1-3سے فتح دلا کر روایتی حریف اور دفاعی چیمپیئن رئیل میڈرڑ کو ٹائٹل سے محروم کرنے کا مکمل انتظام کردیا جبکہ رئیل میڈرڈ ڈربی میچ میں رونالڈو کے گول کے باوجود ایٹلیٹیکو میڈرڈ کے خلاف میچ1-1 سے برابر کھیلنے پر مجبور ہو گئی۔ ہوم گراونڈ پر میسی نے 27منٹ میں گول کرکے اپنی ہیٹ ٹرک کی بنیاد رکھی جو 87منٹ میں مکمل ہوئی جبکہ اس دوران لیگانیز کے کھلاڑی نبیل الزاہر نے ایک گول کرکے خسارہ کم کرنے کی کوشش کی لیکن اس کے بعد مہمان ٹیم کو مزید کوئی گول کرنے کا موقع نہیں مل سکا۔ اس ہیٹ ٹرک اور فتح کے نتیجے میں بارسلونا کے اس سیزن کا چیمپیئن بننے کی راہ مزید ہموار ہو گئی ۔ اس کی قریب ترین حریف ایٹلیٹیکو میڈرڈ 11پوائنٹس پیچھے ہے جبکہ دفاعی چیمپیئن رئیل میڈرڈ15 پوائنٹس پیچھے ہے۔دوسری جانب رئیل میڈرڈ اور ایٹلیٹیکو میڈرڈ کا میچ1-1 گول سے برابر ہونے کی وجہ سے رئیل میڈرڈ کی ٹیم فرق کم نہ کر سکی۔ کرسٹیانو رونالڈو نے گول کرکے ٹیم کو برتری دلا دی تھی لیکن اینٹون گریزمان کے گول نے فتح کے امکان پر پانی پھیر دیا۔ دونوں گول دوسرے ہاف کے دوران صرف4منٹ کے فرق سے کئے گئے تاہم اس کے بعد کوئی ٹیم گول نہ کرسکی ۔رونالڈو نے مسلسل 10ویں میچ میں گول کیا لیکن اس مرتبہ ان کا گول ٹیم کے لئے فتح گر ثابت نہیں ہو پایا۔ادھر میسی اپنے کلب کےلئے 40ویں اور مجموعی طور پر45ہیٹ ٹرک کے ساتھ اب اس لیگ میں گولڈن بوٹ کے بھی سب سے مضبوط امیدوار ہیں۔ لیونل میسی نے29گول کئے ہیں اور خوش قسمتی سے اس لیگ میں محمد صلاح نہیں کھیل رہے ورنہ میسی کےلئے ٹاپ اسکورر بننا آسان نہ ہوتا۔

شیئر: