آئی پی ایل : کولکتہ نائٹ رائیڈرزکو 102رنز سے شکست
کولکتہ:دفاعی چیمپیئن ممبئی انڈینز نے 2مرتبہ کی سابق چیمپیئن کولکتہ نائٹ رائیڈرز کو 102رنز کی بڑی شکست سے دوچار کرتے ہوئے پوائنٹس ٹیبل پر ابتدائی 4ٹیموں میں جگہ بنالی اور اس کے اگلے راونڈ تک اس کی رسائی کے امکانات مزید روشن ہو گئے ہیں ۔یہ 11میچوں میں ممبئی کی 5ویں کامیابی ہے اور یوں محسوس ہوتا ہے کہ وہ آئی پی ایل میں ابتدائی ناکامیوں کے بھنور سے نکلنے میں کامیاب ہورہی ہے۔کولکتہ بھی اسی صورتحال کا شکار ہے اور دونوں اب 10-10پوائنٹس کے ساتھ آگے پیچھے ہیں۔پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ممبئی کی ٹیم نے ایشان کشن کی دھواں دھار بیٹنگ اور 17گیندوں پرنصف سنچری کے علاوہ کپتان روہت شرما اوپنرسوریا کمار یادو کے 36،36رنز کی بدولت کولکتہ کی ٹیم کو 211رنز کا بڑا ہدف دینے میں کامیابی حاصل کی ۔ ممبئی کے 6کھلاڑی آؤٹ ہوئے اور ایشان کشن21گیندوں 62 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے،ن کی اننگز میں6چھکے اور5چوکے شامل تھے ایشان کشن اپنی عمدہ بیٹنگ کی بدولت میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔