آنکھوں کے گرد حلقے پڑنے کی وجوہات
آنکھوں کے گرد حلقے پڑنے کی بہت سی وجوہات ہو سکتی ہیں . ان میں سے کچھ کا تعلق اندرونی صحت سے ہے جبکہ کچھ بیرونی عوامل کا نتیجہ ہیں . مثال کے طور پر نیند کا پورا نہ ہونا ، رات کو میک اپ صاف کیے بغیر سو جانا ، مناسب خوراک نہ لینا ، ورزش نہ کرنا ، کمپیوٹر ، ٹی وی اور موبائل فون کا بہت زیادہ استعمال کرنا اور روتے رہنے سے آنکھوں کے گرد حلقے پڑ جاتے ہیں . بعض اوقات کوئی اندرونی بیماری خاص طور پر گردوں کے مسائل آنکھوں کے گرد حلقے پیدا کر دیتے ہیں . اسکی وجہ جسم میں پانی کی مطلوبہ مقدار میں کمی ہو سکتی ہے جسکے باعث گردے جسم سے زہریلے مادوں کو باہر نہیں نکال پاتے . اسکے علاوہ لمبے عرصے تک بخار ، فلو ، نزلہ زکام اورالرجی بھی آنکھوں تلے سیاہ حلقوں کا سبب بن جاتی ہے . ٹینشن لینا ، جھک کر پڑھنا اور بہت زیادہ سوچتے رہنا بھی آنکھوں کے گرد حلقوں کا باعث بنتے ہیں . ان وجوہات کو دور کرکے سیاہ حلقوں سے با آسانی چھٹکارا پایا جا سکتا ہے . آپ اپنی طرز زندگی میں تبدیلی لائیں . متوازن غذا کا استعمال کریں . سونے جاگنے کے مناسب اوقات مقرر کریں اور باقاعدگی سے ورزش کریں . آنکھوں کے لیے کچھ خاص یوگامشقیں ہیں جنہیں اپنا کر آپ بہت جلد سیاہ حلقوں سے نجات حاصل کر سکتے ہیں .