اجزاء۔
گائے کا قیمہ۔ آدھا کلو
ادرک، لہسن پیسٹ۔ ایک کھانے کا چمچ
لال مرچ پاؤڈر۔ ایک کھانے کا چمچ
کاجو۔ ایک چائے کا چمچ
بادام ۔ایک چائے کا چمچ
مونگ پھلی ۔ ایک چائے کا چمچ(پسی ہوئی)
کھوپرا ۔ ایک کھانے کا چمچ(پسا ہوا)
بھنے چنے ۔ ایک کھانے کا چمچ(پسے ہوئے)
خشخاش۔ایک چائے کا چمچ
دہی۔آدھا کپ
پیاز۔ایک عدد
ہلدی پاؤڈر۔ایک چائے کا چمچ
دھنیا پاؤڈر۔ ایک چائے کا
نمک۔ حسب ذائقہ
تیل۔ حسب ضرورت
ترکیب۔سوس پین میں تیل گرم کرکے پیاز ڈال کر فرائی کریں ۔نمک، ادرک لہسن پیسٹ، لال مرچ پاؤڈر، ہلدی پاؤڈر اور دھنیا پاؤڈر ڈال کر بھونیں اور دہی شامل کرکے گریوی بنالیں۔ پیالے میں قیمہ بھنے چنے، خشخاش، کھوپرا، مونگ پھلی، کاجو، نمک اور بادام شامل کریں اور مکس کر کے کوفتہ بنالیں۔ فرائی پین میں تیل گرم کرکے ہلکا سا فرائی کرکے گریوی میں شامل کرلیں۔ سرونگ ڈش میں نکال کر سرو کریں۔