Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

برمنگھم کا 55اسٹون وزنی جوڑا

برمنگھم..... برمنگھم میں ایک جوڑا جس کا مشترکہ وزن 55اسٹون تک ہے اس بات پر شدید ناراض ہے کہ ٹیکسی والے انہیں بٹھانے سے گریز کرتے ہیں۔29سالہ شخص کا وزن 36اسٹون ہے جبکہ اسکی اہلیہ کا وزن 19اسٹون ہے۔ یہ دونوں جب بھی کسی گاڑی کو بک کرتے ہیں تو وہ انہیں بٹھانے سے انکار کردیتے ہیں کیونکہ یہ پہلے ہی 2گاڑیوں کو نقصان پہنچا چکے ہیں اور گاڑیوں کے شاک آبزرور ناکارہ ہوچکے ہیں اسلئے ٹیکسی کمپنیاں ان کا فون آتے ہی معذرت کرلیتی ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ہم پر سے یہ پابندی ختم کی جائے۔ ٹیلر فاکنر نے جو انکی اہلیہ ہیں کہا کہ یہ دعویٰ غلط ہے کہ ہماری وجہ سے دو ٹیکسیوںکو نقصان پہنچا۔ ہوسکتا ہے کہ کمپنی والوں نے مذاق میں کہا ہو۔ ہم دونوں ہی اس رویئے سے کافی پریشان ہیں۔ شاید وہ ہمیں اسلئے نشانہ بنا رہے ہیں کہ ہمارا وزن زیادہ ہے لیکن ہم کیا کرسکتے ہیں۔ ادھر ٹیکسی کمپنی کے ایک ترجمان نے اس بات کی تردید کی کہ اس نے اس جوڑے پر پابندی لگادی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس اتنی بڑی گاڑی نہیں کہ اس میں یہ دونوں سما سکیں تاہم اس نے اعتراف کیا کہ ایک ٹیکسی ڈرائیور نے کار کے سسپینشن کے بارے میں شکایت ضرور کی تھی۔

شیئر: