Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’مجھے کیوں توڑا؟‘ وکٹ کا جشن مناتے ہوئے عبید شاہ نے عثمان خان کے منہ پر ہاتھ دے مارا

عبید شاہ وکٹ کے جشن کے دوران عبید شاہ کا ہاتھ عثمان خان کے منہ پر جا لگا تھا۔ (فوٹو: پاکستان سپر لیگ)
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے 12ویں میچ میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو 33 رنز سے ہرا کر ٹورنامنٹ میں پہلی فتح حاصل کر لی ہے۔
جہاں ملتان سلطانز کے شائقین کو اپنی ٹیم کی فتح پر خوشی ہے وہیں میچ کے دوران ہونے والا ایک دلچسپ واقعہ سب کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پی ایس ایل کے آفیشل اکاؤنٹ سے شیئر کیا گیا میچ کا ایک لمحہ کافی وائرل ہو رہا ہے جس میں ملتان سلطانز کے بولر عبید شاہ نے وکٹ لینے کا جشن مناتے ہوئے اپنی ہی ٹیم کے وکٹ کیپر عثمان خان کے منہ پر ہاتھ دے مارا جس پر عثمان خان زمین پر گر پڑے۔
پی ایس ایل اکاؤنٹ سے شیئر کی گئی ویڈیو کے عنوان میں لکھا گیا ’اپ ڈیٹ، سب ٹھیک ہیں، کھیل کھیل میں۔‘

میچ کے دوران وکٹ کا جشن اچانک وائرل لمحے میں تبدیل ہوا جس پر سوشل میڈیا صارفین بھی مختلف تبصرے کر رہے ہیں۔
سیڈ ہیزلنٹ نے لکھا ’عبید شاہ نے وکٹ کا جشن مناتے ہوئے عثمان خان کو تھپڑ دے مارا، عثمان خان بھی کہہ رہے ہوں گے کہ مجھے کیوں توڑا؟‘

فرید خان نے لکھا ’مومنٹ آف دی میچ، عبید شاہ نے اپنے ہی ساتھی کو تھپڑ مار دیا۔‘

سرکیڈیم نامی اکاؤنٹ نے لکھا ’جب جشن زیادہ ہی جذباتی ہوجائے، عبید شاہ کا عثمان کو سرپرائز پنچ۔‘ 

ایک اور صارف نے لکھا ’عبید کو عثمان سے کوئی ذاتی مسئلہ لگتا ہے۔‘

محمد عرفان نے کہا ’عبید کو عثمان سے معافی مانگنی چاہیے اور آئندہ احتیاط کرنی چاہیے۔‘

واضح رہے ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 228 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں لاہور قلندرز کی ٹیم 9 وکٹوں کے نقصان پر 195 رنز ہی بنا سکی۔

شیئر: