Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انٹری لیول آنر 7 ایس کی تفصیلات سامنے آگئیں‎

ہواوے کمپنی جلد آنر 7 ایس اسمارٹ فون متعارف کرانے جا رہی ہے۔ فون سے متعلق ابتدائی تفصیلات سامنے آگئیں ہیں جس کے مطابق اس میں 5.45 انچ ڈسپلے ، میڈیا ٹیک پروسیسر 2 جی بی ریم اور 16 جی بی اسٹوریج دیا جائے گا۔ اسٹوریج کو ایس ڈی کارڈ کی مدد سے بڑھایا جاسکے گا۔ فون اینڈرائیڈ اوریو آپریٹنگ سسٹم کے تحت کام کرے گا۔اسمارٹ فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں 13 میگا پکسل کا بیک کیمرہ اور 5 میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ شامل ہوگا۔فون کی بیٹری 2920 ملی ایمپیئر آورز کی ہوگی۔ اسمارٹ فون کو کالے ، نیلے اور سنہرے رنگ میں متعارف کرایا جائے گا اور اس کی قیمت 135 ڈالر تک ہوگی۔
 

شیئر: