Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لینوو کمپنی کے بیزل لیس اسمارٹ فون کی تصاویر لیک‎

لینووو کمپنی کے نئے اسمارٹ فون کی تصاویر سامنے آگئیں ہیں جن کو دیکھ کر اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ یہ کمپنی کا مکمل بیزل لیس اسمارٹ فون ہوگا جس میں فل ڈسپلے شامل کیا جائیگا ۔ ڈسپلے میں کسی قسم کا نوچ میں شامل نہیں کیا جائے گا یعنی تقریباً 100 فیصد اسکرین ٹو باڈی ریشو کے ساتھ یہ فون ایپل اور سام سنگ جیسی بڑی کمپنیوں کو پیچھے چھوڑ دے گا۔ رپورٹس کے مطابق فون میں بیزل کو ختم کرنے کے لئے نئی ٹیکنالوجیز کا استعمال کیا گیا ہے ۔ فون میں ممکنہ طور پر ویوو ایپکس فون کے طرز کا پوپ اپ فرنٹ کیمرہ اور انڈر ڈسپلے فنگر پرنٹ سکینر دیا جائیگا۔ اسمارٹ فون کو 14 جون کو متعارف کرایا جائے گا۔
 

شیئر: