Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

زائرین مسجد نبوی شریف میں

مدینہ منورہ.... رمضان المبارک کی آمد پر مسجد نبوی شریف معتمرین او رزائرین سے غیر معمولی طور پر آباد ہوگئی۔تمام سرکاری ادارے زائرین کو مطلوبہ خدمات پیش کرنے میں ایک دوسرے پر سبقت لیجانے کی کوشش کررہے ہیں۔ سوڈانی معتمر الطیب یوسف محمد نے کہا کہ اللہ کے کرم سے عمرہ کرچکا ہوں۔ اب مسجد نبوی شریف کی زیارت کیلئے یہاں مدینہ پہنچا ہوں۔ بیحد خوش ہوں۔ پاکستانی معتمر ایوب خان رحمان صدیق نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے عمرے کی ادائیگی کیلئے مناسب وقت کے انتخاب کی توفیق بخشی۔ ان شاءاللہ اپنی زندگی کے چند اہم دن رمضان المبارک کے دوران مسجد نبوی شریف میں گزاروں گا ۔ یہاں تراویح کی سعادت بھی حاصل کرونگا۔ پاکستانی معتمر نے یہ بھی کہا کہ حرمین شریفین کی توسیع کا منصوبہ عظیم الشان ہے۔ ترک معتمر صالح قلقان نے کہا کہ مسجد نبوی شریف میں حاضری انمول انعام ہے۔ رمضان المبارک کی آمد آمد ہے۔ ہر زائر اور معتمر کی آرزو ہے کہ چند ہی دن سہی حرمین کے روحانی ماحول میں گزارے۔
 
 

شیئر: