Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جناح تنازع:حامد انصاری کی جانب سے اے ایم یو کے طلبہ کی حمایت

علی گڑھ ۔۔۔۔علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں محمد علی جناح کی تصویر کے مسئلے پر گزشتہ دنوں سے جاری تنازع پر یونیورسٹی سے فارغ التحصیل اور سابق نائب صدر جمہوریہ حامد انصاری نے اپنی خاموشی توڑتے ہوئے اے ایم یو احاطے کے باہر مظاہرہ کرنیوالوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرنیوالی طلبہ تنظیم کی حمایت کی۔ انہوں نے کہا کہ ان کے متعینہ پروگرام کے وقت ہنگامہ برپا کرنیوالوں کی نیت پر بھی کئی سوالات پیدا ہوتے ہیں۔واضح ہو کہ 2مئی کو سابق نائب صدر جمہوریہ کو اے ایم یو کی دائمی رکنیت دیئے جانے کیلئے کینیڈی آڈیٹوریم میں تقریب کے انعقاد کی تیاریاں جاری تھیں جس میں حامد انصاری اجلاس سے خطاب کرنیوالے تھے۔اس موقع پر سخت سیکیورٹی انتظامات کئے گئے تھے تاہم دیکھنا یہ ہے کہ مظاہرین مہمان خانے تک کیسے پہنچے؟انہوں نے طلبہ تنظیم کو ایک خط ارسال کیا جس میں طلبہ کےپرامن احتجاج کی تعریف کرتے ہوئے اپیل کی کہ پرامن احتجاج سے کسی بھی طرح  ان کا تعلیمی معیارمتا ثر نہ ہو۔
مزید پڑھیں:- -  - -مجاہد آزادی تلک ”دہشتگردی کا بانی“ قرار

شیئر: