Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وجے واڑہ میں 80کروڑ کی لاگت سے حج ہاؤس کا سنگ بنیاد

    حیدرآباد- - -  -آندھراپردیش کے وزیراعلیٰ این چندرابابونائیڈو نے گزشتہ شب ریاست کے ضلع وجئے واڑہ میں حج ہاؤس کا سنگ بنیاد رکھا۔اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حج ہاؤس 5 ایکڑرقبہ پرمحیط ہے۔اس کی تعمیر پر 80کروڑروپئےخرچ کئے جائیں گے۔انہوںنے کہاکہ ریاست خود انحصار کی طرف گامزن ہے ۔علاوہ ازیں قومی اور بین الاقوامی سطح پر سرمایہ کاروں مختلف قسم کے پرکشش منصوبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ریاست مشکلات سے دوچار ہونے کے باوجود عوادمی فلاح و بہبود اورترقی کی شاہراہ پر گامزن ہے، آئندہ10 سال میں ریاست آندھرا پردیش ملک کی ترقی یافتہ ریاست بن جائیگی۔کانگریس نے ریاست کے ساتھ ناانصافی  اور تقسیم کا کام کیا ہے۔بی جے پی نے یہاں کے عوام کو دھودکہ دیا ۔حج ہاؤس کی عمارت120کمروں پر مشمل ہوگی،30جنرل خدمات  اپارٹمنٹس کے علاوہ  1200 عازمین کے ٹھہرنے کی گنجائش ہوگی ۔اس کمپلیکس میں مسجدا ورشادی ہال بھی  تعمیر کیاجائے گا۔ حج ہاؤس میں تمام عصری سہولتیں مہیا ہونگی۔
مزید پڑھیں:- - - - -ووٹنگ کیلئے نقاب ہٹانے کےمطالبے پر خاتون روپڑی

شیئر: