میرٹھ : کیرانہ ضمنی انتخابات سے قبل فساد کی سازش ،6گرفتار
میرٹھ۔۔۔۔اتر پردیش کے میرٹھ میں کرائم برانچ کی خصوصی ٹیم نے 28مئی کو پارلیمانی ضمنی انتخابات سے قبل ہنگامہ اور فساد برپا کرنے کی سازش کرنے کے الزام میں 6نوجوانوں کو گرفتار کرلیا۔پولیس ذرائع کے مطابق سہارنپور میں بھیم آرمی کے ضلعی صدر کے بھائی سچن والیا کے قتل کابدلہ لینے کیلئے دلت نوجوان منصوبہ بنا رہے تھے۔ سوشل میڈیا کے ذریعے دلت نوجوانوں نے بھیم آرمی کے کارندوں اور حمایتیوں کو اکٹھا کیا تھا۔ اس سے پہلے کہ ان کا منصوبہ کامیاب ہوتا پولیس نے موقع پر چھاپہ مار کرنوجوانوں کو گرفتار کرلیا۔