بالی وڈکی نئی فلم ' منٹو' کا ٹریلر جاری کردیاگیا۔حال ہی میں فرانس میں جاری 71 ویں کانز فلم فیسٹیول کے دوران معروف مصنف، افسانہ نگار سعادت حسن منٹوکی حقیقی زندگی پر مبنی فلم ' منٹو' کا ٹریلر جاری کیاگیا۔ اس دوران ہدایتکارہ نندیتاداس سمیت فلم کی پوری کاسٹ موجود تھی۔ فلم رواں برس ریلیز ہوگی۔ٹریلر بے حد مقبول ہو رہا ہے ۔منٹو کے حقیقی کردار میں ڈھلے اداکار نوازالدین صدیقی کی اداکاری کو بہت پسند کیاجارہاہے ۔