Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹور ڈی خنجراب سائیکل ریس:بلوچ رائیڈر نے جیت لی


گلگت: دنیا کی بلند ترین ٹور ڈی خنجراب سائیکل ریس بلوچستان کے عبدالرزاق نے جیت لی۔ دوسرے نمبر پر بھی بلوچستان کے رائیڈر رہے جبکہ تیسری پوزیشن پاکستان واپڈا کے نجیب اللہ نے حاصل کی۔سٹی پارک گلگت سے خنجراب تک کے خوبصورت پہاڑی سلسلے میں ٹور ڈی سائیکل ریس کا اہتمام کیا گیا تھا، دنیا کے بلند ترین ٹریک پر رائیڈرز نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔اس کے ساتھ ساتھ یہ پھرتی، مہارت اور طاقت کا بھی بھرپور مظاہرہ تھا۔اس ریس میں سائیکل سواروں نے سطح سمندر سے 10ہزار فٹ کی بلندی سے 15ہزار 500فٹ کی بلندی تک جانا تھا۔اس ریلی کو دنیا کی سب سے اونچی پکی سڑک پر سائیکل ریس قرار دیا جا رہا ہے۔کئی سائیکل سوار فنی یا جسمانی مسائل کے باعث ریس مکمل نہ کر سکے۔ بلوچستان کے عبدالرزاق نے ٹور ڈی خنجراب کا ٹائٹل جیت لیا۔ انہوں نے مقررہ فاصلہ 2 گھنٹے 16 منٹ میں طے کیا۔ دوسرے نمبر پر بھی بلوچ سائیکلسٹ ہی رہے۔ واپڈا کے نجیب اللہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔سائیکل ریس مجموعی طور پر 3مرحلوں اور 276 کلومیٹر فاصلے پر مشتمل تھی۔

شیئر: