ملازمتوں میں لڑکیاں بازی لے گئیں
ریاض ... فروغ افرادی قوت فنڈ (ھدف) کے توسط سے 2018ءکی پہلی سہ ماہی کے دوران سعودی لڑکیوں نے لڑکوں کے مقابلے میں 7فیصد زیادہ ملازمتیں حاصل کیں۔ ھدف فنڈ نے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ اس نے 40 ہزار869شہریوں کو ملازمت دلانے میں تعاون دیا۔ ان میں 46.45فیصد لڑکوں اور 53.55فیصد لڑکیوں کو مختلف حوالوں سے ملازمتیں مہیا کرائی گئیں۔