Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں ٹویٹر امریکہ سے زیادہ مقبول

ریاض ... ریاستی رابطہ مرکز کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر عبداللہ المغلوث نے واضح کیا ہے کہ عرب دنیا میں ٹویٹر استعمال کرنے والے سب سے زیادہ سعودی ویب سائٹ کا رخ کررہے ہیں۔ انہوں نے” ٹویٹر کے ساتھ سرکاری لنک فورم “ کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ 55 فیصد شائقین کا خیال ہے کہ وہ ٹویٹر کی بدولت سعودی عرب کے سرکاری اداروں تک اپنا پیغام پہنچا رہے ہیں۔ 74فیصد سعودی سوشل میڈیا کیلئے ٹویٹر کی مدد لے رہے ہیں۔ مملکت کی کل آبادی 33466ملین ہے۔ امریکہ کی آبادی 326.451ملین ہے۔ اسکے باوجود مملکت میں ٹویٹر کے ذریعے سرکاری اداروں سے رجوع کرنے والوں کی تعداد امریکہ میں اس قسم کے شائقین کی تعداد سے کہیں زیادہ ہے۔ ٹویٹر کو مملکت میں 5ویں سب سے زیادہ وزٹ کرنے والی ویب سائٹ کا درجہ حاصل ہے۔
 

شیئر: