ماں کا کردارملا، میں نے انکارکردیا ، ریچا
بالی وڈ کی مشہور اداکارہ ریچا چڈا نے انکشاف کیاہے انہیں ایک بالی وڈ فلم کیلئے بڑی عمر کی خاتون یعنی ماں کے کردار کی پیشکش کی گئی تھی۔ریچا نے کہا کہ انہیں ”اگنی پتھ“ میں ریتک روشن کی والدہ کا کردار ادا کرنے کی آفر کی گئی تاہم انہوں نے یہ پیشکش سنتے ہی صاف انکار کردیا۔ ریچا نے کہا کہ جوان اداکارہ کو ایسے معمرکردار کی آفرز دینا سراسر بےوقوفی ہے۔