پروپیگنڈہ کرنے والا نکاح خواں معطل
ریاض.... وزیر انصاف شیخ ڈاکٹر ولید الصمعانی نے باقاعدہ نکاح خواں کو اپنے لئے اشتہاری مہم چلانے پر نکاح خوانی سے محروم کردیا۔ ایک وڈیو کلپ سوشل میڈیا پر چل رہی تھی جس میں ایک نکاح خواں ناپسندیدہ طریقے سے اپنا پروپیگنڈہ کررہا تھا۔ کسی بھی نکاح خواں کو اس طرح اپنا تعارف کرانے کی قانوناً اجازت نہیں۔ اسے نکاح خوانوں کے لائحہ عمل کی دفعہ24کے مطابق معطل کیا گیا ہے۔ اسکے خلاف کارروائی ہوگی ، جرمانہ بھی ہوگا۔