Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

موسم گرما میں صرف نیچرل میک اپ ‎

موسم گرما میں شمری میک اپ  بھاری پن اور  بوجھل تاثر پیدا کرتا ہے . گرمی اور پسینے کے  باعث ویسے بھی میک اپ بہت جلد خراب ہوجاتا ہے اور ایسے میں شمر کا استعمال میک اپ کو  مزید بد نما بنادیتا ہے . لہذا  موسم گرما کی مناسبت سے میک اپ میں نیچرل اور ہلکے رنگوں کا انتخاب بہترین ہے ۔ صبح یا دوپہر کے اوقات میںلائٹ بلیویا خاکستری شیڈ آنکھوں پر لگا کر ایک پرفیکٹ نیچرل لک حاصل کیا جاسکتاہے۔آئی لائنر کو دیرپا قائم رکھنے کے لیے اس کے اوپر آئی لینر سیلر کا استعمال کریں اس سے آپ کا لائنر دھندلانے اور پھیلنے سے محفوظ ہوجائے گا .  ویسے بھی  گرم موسم میں واٹر پروف آئی میک  زیادہ  مناسب رہتا ہے ۔ واٹر پروف مسکارے کا ایک کوٹ  آنکھوں کی خوبصورتی کو دگنا کر دیتا ہے  ۔اسی طرح گرمیوں میں لپ اسٹک کے لئے گہرے رنگوں کے انتخاب  سے گریز کریں۔گرم موسم میں لپ گلوس کا استعمال بھی نہیں کرنا چاہیئےیہ گرمیوں میں بہت جلد پگھل جاتا ہے اس کی بجائےہلکے رنگوں کی  لپ اسٹکس استعمال کریں۔ ہونٹوں پر اسے لگانے سے قبل ہلکا فاؤنڈیشن اپلائی کریں اس کے بعد لپ اسٹکس استعمال کریں۔ 
 

شیئر: