امسال مدینہ منورہ میں رمضان توپ کا استعمال بند
مدینہ منورہ..... مدینہ منورہ گورنریٹ نے اعلان کیا ہے کہ امسال ماہ رمضان کے دوران افطار اور سحری کیلئے توپ کا استعمال معطل کردیا گیا ہے۔ آئندہ سال 1440 ھ کے رمضان میں افطار اور سحر کیلئے توپ سے اطلاع دینے کا سلسلہ بحال کردیا جائیگا۔ تکنیکی خرابی کی وجہ سے معطلی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔