ریاض.....سعودی وزارت تعلیم آئندہ تعلیمی سال کیلئے 4500سے زیادہ تدریسی وظیفوں کا اعلان کریگی۔ باخبر ذرائع نے عکاظ کو بتایا کہ وزارت تعلیم اور وزارت شہری خدمات کی مشترکہ کمیٹی آسامیوں کے اعلان ، درخواست پیش کرنے کے اوقات سمیت تمام امور کو منظم کررہی ہے۔