Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

القحطانی کیلئے 50ملین ریال دیت جمع

المزاحمیہ.... بندر القحطانی کے محبین نے قتل کی دیت 50ملین ریال جمع کرادی۔10روز سے متعلقین المزاحمیہ پہنچ کر حسب استطاعت دیت کی رقم جمع کرانے میں حصہ لے رہے تھے۔ دیت مہم باقاعدہ چلائی گئی تھی۔ مقتول صلاح خلف کے اعزہ نے شرط رکھی تھی کہ جب تک 50ملین ریال نہیں دیئے جائیں گے تب تک وہ گردن زدنی کے حق سے دستبردار نہیں ہونگے۔ مقامی شہریوں نے دیت کی قیمت میں حد درجہ مبالغہ پر ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اس حوالے سے کوئی قانون بنایا جائے۔
 

شیئر: