دبئی ... دبئی پولیس کے ایک بہادر جوان نے اپنی جان پر کھیل کر آگ کی لپیٹ میں آنے والی کار کے ڈرائیور کو بچا لیا۔ دبئی پولیس کی طرف سے ٹویٹر پر پوسٹ ایک بیان میں بتایا گیا کہ سارجنٹ محمد احمد محفوظ نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے آگ کے شعلوں کی نذر ہونے والی ایک کار میں پھنسے اس کے ڈرائیور کو نکالنے میں مدد کی۔