ریس 3 کا دھماکے دار ٹریلر
بالی وڈ کی نئی فلم ریس3 کا دھماکے دار ٹریلر ریلیز کردیاگیا۔ فلم کے ٹریلر نے آتے ہی دھوم مچادی ہے۔ اس ٹریلر کا آغاز اور اختتام سلمان خان کے ڈائیلاگز اور ایکشن مناظر سے ہوتا ہے ۔ٹریلر کی وڈیو میں تمام مین کاسٹ اپنے الگ الگ انداز میں نمایاں ہے۔ فلم میں سلمان کےساتھ انیل کپور، بوبی دیول ،جیکولین، دیسی شا اور ثاقب سلیم اہم کرداروں اور انداز میںدکھائی دیں گے ۔