بالی وڈ اداکار سنجے دت اگلی ہندی فلم میں ایک بار پھر ویلن کے روپ میں سامنے آئیں گے ۔ذرائع کے مطابق اداکار سنجے دت کو نئی فلم شمشیرا میں بطور ویلن کاسٹ کرلیاگیاہے ۔ شمشیرا میں اداکار رنبیر کپور ایک ڈکیت کا کردار ادا کررہے ہیں ۔پہلی باردونوں اداکار ایک ساتھ سینما اسکرین پر نظرآئیں گے۔