اقوام متحدہ۔۔۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے 15 اراکین میں سے 10 نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گویترس کو مراسلہ روانہ کر کے کونسل سے اسرائیل سے فلسطین کی مقبوضہ زمین پر غیر قانونی رہائشی بستیوں کی تعمیر کو بند کرنے کے مطالبے پر مبنی فیصلے کی پاسداری کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ چین، فرانس، بولیویا، آئیوری کوسٹ، استوائی گنی، قزاقستان، کویت، ہالینڈ، پیرو اور سویڈن نے امریکہ کے اپنے سفارت خانے کو بیت المقدس منتقل کرنے اور غزہ کی سرحد پر احتجاجی مظاہروں میں اسرائیلی فوج کی مداخلت میں 59 افراد کی شہادت کے بعد اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو مراسلہ روانہ کیا ہے۔