Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بی جے پی نے 10 توڑے تو 20چھین لینگے، کمار سوامی

بنگلور۔۔۔۔کرناٹک اسمبلی انتخابات کے نتائج کچھ اس انداز سے سامنے آئے ہیں کہ کوئی بھی سیاسی جماعت حکومت سازی کے ہدف تک نہیں پہنچ سکی۔بی جے پی اور کانگریس2بڑی جماعتوں نے حکومت بنانے کا دعویٰ گورنر کو پیش کردیا ہے۔ اب فیصلہ گورنر کے ہاتھ میں ہے کہ وہ کسے حکومت بنانے کا موقع فراہم کرتے ہیں ۔
٭ایچ ڈی کمار سوامی نے کہا کہ کرناٹک میں ارکان اسمبلی سے معاملات طے کرنے کی کارروائی جاری ہے۔انہوں نے بتایا کہ ارکان اسمبلی کو بی جے پی کی جانب سے 100کروڑ روپے اور کابینہ وزیر بنانے کا لالچ دیا جارہا ہے۔اگر بی جے پی نے ہمارے 10ارکان اسمبلی توڑے تو ہم ان کے 20 چھین لیں گے۔
٭بنگلور میں کانگریس کی میٹنگ میں 78 میں سے 66ارکان اسمبلی شریک ہوئے۔
٭بی ایس یدیورپا حکومت سازی کا دعویٰ پیش کرنے گورنر ہاؤس پہنچ گئے۔
٭سدا رمیا نے کہا کہ تمام ارکان اسمبلی ہمارے ساتھ ہیں اور یقین ہے کہ حکومت ہماری قائم ہوگی۔
٭کانگریسی رہنما ڈی کے شیو کمار نے کہاکہ بی جے پی ہمارے ارکان اسمبلی کو خریدنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔
مزید پڑھیں:- - - - -تھانے میں قید ی پر اجتماعی تشدد

شیئر: