Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ممبئی: ٹرین کی زد میں آکر 4افراد ہلاک

ممبئی۔۔۔۔کاندیولی اسٹیشن کے قریب ٹرین کی زد میں آنے سے ایک ہی خاندان کے 4افراد کی موقع پر موت ہوگئی۔ ریلوے پولیس کے اعلیٰ افسر نے بتایا کہ حادثہ بوریولی اور کاندیولی اسٹیشن کے درمیان پیش آیا ۔سندھو درگ ضلع کے کانکاؤلی سے آنیوالے چاروں نوجوان کاندیولی اسٹیشن کے قریب ٹرین کے رکنے پراتر گئے اور ریلوے لائن پارکرکے قریب میں واقع اپنی رہائش جارہے تھے کہ چرچ گیٹ جانے والی لوکل ٹرین کی زد آکر ہلاک ہوگئے۔ پولیس نے لاشیں قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیں اور واقعہ کی تحقیقات شروع کردی۔
مزید پڑھیں:- - - - -وارانسی حادثہ : یقین نہیں ہورہا میں زندہ ہوں

شیئر: