Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہند: ہیرو پولیس اہلکار نے ٹرین سے بچی کی جان بچالی

ممبئی.... یہاں   ایک جیالے قسم کے پولیس کانسٹیبل  نے لوگوں کی نظروں میں ’’ہیرو‘‘ کی حیثیت اختیار کرلی ہے جسکا وہ بجا طور پر مستحق سمجھا جارہا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ 5سالہ بچی اپنے والدین کے ساتھ ممبئی کے نواحی علاقے کی سیر کو نکلی تھی۔ واپسی پرانہوں نے ممبئی کے نواحی علاقے بھیونڈی سے ٹرین پکڑنی چاہی اور تیز رفتاری سے اسٹیشن پہنچ کر ٹرین پر چڑھنا چاہتے تھے کہ 5سالہ بچی کا ہاتھ ماں  سے چھوٹ گیا اور وہ تیز رفتاری میں پلیٹ فارم کے نیچے  گرنے ہی والی تھی کہ  ایک حاضردماغ پولیس اہلکا ر سچن نے اسے پٹری پرگرنے سے بچالیا۔ بچی کی زندگی بچانے پر سچن نامی پولیس اہلکار بجا طور پر سرکاری اعزاز کا مستحق ہوگیا ہے۔ بچی کے والد محمد دلشان کا کہناہے کہ  وہ پولیس افسر کی حاضر دماغی ا ور کوششوں کے احسان مند ہیں ورنہ کوئی ناخوشگوار واقعہ انکی زندگی تباہ کرسکتا تھا۔ واقعہ میں پولیس اہلکار  معمولی زخمی ہوا جبکہ بچی کو بھی چوٹ لگی ہے۔  ویسٹرن ریلوے کے چیف سیکیورٹی افسر اے کے سنگھ کا کہناہے کہ وہ پولیس اہلکار کی بہادری سے بیحد متاثر ہوئے ہیںا ور اسے یقینی طور پر مناسب انعام دینگے۔
مزید پڑھیں:- - -  -ممبئی: ٹرین کی زد میں آکر 4افراد ہلاک

شیئر: