ارجن کپور کی رونالڈو سے ملاقات
بالی وڈ اداکار ارجن کپور نے حال ہی میں فٹبال کے عالمی ہیرو کرسٹین رونالڈو سے ملاقات کی ہے۔ ہندوستانی خبروں کے مطابق بالی وڈ اداکار ارجن کپور ان دنوں میڈرڈ میں ہیں جہاں انہوں نے رونالڈو سے ملاقات کر کے انہیں ہندوستان آنے کی دعوت بھی دی ہے۔