Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لیس بریڈ ہیئر اسٹائل ‎

لیس بریڈڈ ہیئر اسٹائل بالوں کا ایک دلکش اور خوبصورت انداز ہے جسے آپ کسی بھی موقع کے لحاظ سے باآسانی اپنا سکتی  ہیں ۔ یہ  ہیئر اسٹائل بنانے کے لیے سب سے پہلے بالوں کو درمیان سے دو برابر حصوں میں تقسیم کریں ۔ پھر دونوں حصوں پر الگ الگ لیس بریڈ بنائیں ۔ یہ چوٹی کا ایک منفرد انداز ہے جس میں چوٹی ڈھیلی ڈھالی اور سر کی جلد سے دور کر کے بنائی جاتی ہے ۔ چوٹی کے سروں کو ربربینڈ لگا کر محفوظ کر لیں ۔ اب ایک طرف کی لیس بریڈ اٹھا کر اسے سر کے پچھلے حصے میں بابی پن کی مدد سے مخالف سمت میں سیٹ کریں ۔ اسی طرح دوسری لیس بریڈ اٹھائیں اور مخالف سمت میں گھما کر پن لگا دیں اس طرح کے دونوں چوٹیاں ایک دوسرے کے گرد لپٹ جائیں ۔ اب انہیں یو ۔ پن کی مدد سے فکس کر لیں اور ہیئر اسپرے   کر کے اپنے اسٹائل کو زادہ وقت تک  کے لیے محفوظ کر لیں . 
 

شیئر: