Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایٹلیٹیکو میڈرڈ یوروپا لیگ کا چیمپیئن بن گیا

لیون: اینٹون گریزمان نے ہسپانوی کلب ایٹلیٹیکو میڈرڈ کے ساتھ اپنے ممکنہ طور پر آخری میچ کو یادگار بناتے ہوئے ٹیم کو یوروپا لیگ کا ٹائٹل دلا دیا۔ ہسپانوی کلب نے فرانسیسی کلب مارسیلز کو0-3کے یکطرفہ مقابلے کے بعد خود کو ٹائٹل کا حقدار ثابت کیا ۔ فرانسیسی اسٹرائیکر نے میچ میں 2گول کئے اور فیصلہ کن کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کلب کے ساتھ اپنی پہلی بڑی ٹرافی آخری میچ میں جیتی۔ گریزمان ا ب بارسلونا منتقل ہو جائیں گے اور آئندہ سیزن کے دوران کسی مرحلے پر حریف کھلاڑی کی حیثیت سے ایٹلیٹیکو میڈرڈ کے مقابل آئیں گے۔گریزمان نے میچ کے 21ویں اور49ویں منٹ میں گول کئے جبکہ تیسرا گول گیبی کے حصے میں آیا۔میچ کے بعد مارسیلز کے اسٹار کھلاڑی اور کپتان دیمتری پائیٹ نے آنسو بہاتے ہوئے میدا ن چھوڑاجو میچ کے دوران زخمی بھی ہو گئے تھے۔

شیئر: