Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ون پلس 6 اسمارٹ فون لانچ

ون پلس کمپنی کی جانب سے لندن میں منعقدہ تقریب میں ون پلس 6 اسمارٹ فون لانچ کردیا گیا ہے۔ اسمارٹ فون میں 6.28 انچ امولڈ ڈسپلے ، گوریلا گلاس پروٹیکشن ، اینڈرائیڈ اوریو آپریٹنگ سسٹم ، قالکوم اسنیپ ڈریگن 845 پروسیسر ، 6/8 جی بی ریم اور 64/128/256 جی بی اسٹوریج دیا گیا ہے۔ اسٹوریج کو ایس ڈی کارڈ کی مدد سے بڑھانے کی سہولت موجود نہیں۔ اسمارٹ فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں پشت پر ڈوئل کیمرہ دیا گیا ہے جس میں 16 میگا پکسل اور 20 میگا پکسل کے دو سنسر شامل ہیں۔فون کا فرنٹ کیمرہ 16 میگا پکسل کا ہے۔ ویڈیو ایڈیٹر کو بھی فون کا حصہ بنایا گیا ہے۔سیکیورٹی کے لئے فون میں فیس ان لاک فیچر دیا گیا ہے جو کہ فون کو 0.4 سیکنڈ میں ان لاک کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ کنیکٹیویٹی کے لئے اسمارٹ فون میں فور جی ، وائی فائی ، بلیوٹوتھ ،این ایف سی ، جی پی ایس ، یو ایس بی ٹائپ سی اور ہیڈ فون جیک سپورٹ دی گئی ہے۔ فون کی پشت پر فنگر پرنٹ سنسر کو شامل کیا گیا ہے۔ اسمارٹ فون کی بیٹری 3300 ملی ایمپیئر آورز کی ہے اور اس میں فاسٹ چارجنگ ٹیکنالوجی بھی دی گئی ہے۔ 6 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج کے ساتھ فون کی قیمت 529 ڈالر ، 8 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج کے ساتھ قیمت 589 ڈالر اور 8 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج کے ساتھ فون کی قیمت 629 ڈالر ہے۔ فون کو کالے اور سفید رنگ کے شیڈز میں پیش کیا گیا ہے۔اسمارٹ فون کی فروخت 22 مئی سے شروع ہوگی۔

شیئر: