واٹس ایپ گروپس کے لیے اپڈیٹ جاری
واٹس ایپ کی جانب سے اپلیکیشن میں گروپ چیٹنگ کے لیے اپ ڈیٹس جاری کردی گئی ہیں۔ کمپنی نے گروپ چیٹنگ کے لئے گروپ ڈسکرپشن کو متعارف کرایا ہے جو کہ گروپ کے تمام ممبرز دیکھ سکیں گے ۔ نئی اپڈیٹ کے بعد گروپ ایڈمن گروپ کے ممبرز کو گروپ کا سبجیکٹ ، آئیکون اور ڈسکرپشن ایڈٹ کرنے سے روک سکیں۔اس کے علاوہ واٹس نیو بٹن پر کلک کر کے گروپ میں کی جانے والے نئے پوسٹس کو دیکھا جا سکے گا۔ گروپ ایڈمن دیگر ممبرز کی جانب سے ایڈمن پرمیشن کو ریموو کرسکیں گے البتہ گروپ کو تشکیل دینے والے فرد کو ہٹانا ممکن نہیں ہوگا۔ اگر کوئی صارف کسی گروپ کو چھوڑ دیتا ہے تو اسے دوبارہ گروپ میں ایڈ نہیں کیا جا سکے گا۔ تمام اپڈیٹس کو آئی او ایس اور اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم رکھنے والے صارفین کے لیے پیش کر دیا گیا ہے۔