Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایشین گیمز کیلئے ٹریننگ کیمپ بند


لاہور:پاکستان اسپورٹس بورڈ نے فنڈز نہ ہونے کی وجہ سے ایشین گیمز کے لئے لگائے جانے والے ٹریننگ کیمپ بند کر دیے۔ پاکستان اسپورٹس بورڈ نے ایشین گیمز کی تیاری کے لیے ریسلنگ، کراٹے اور جوڈو کے کیمپ لگائے تھے لیکن ناکافی فنڈز کی وجہ سے انہیں جاری رکھنا ممکن نہیں رہا ۔ ٹریننگ کیمپ بند ہونے کے باعث کامن ویلتھ گیمز کے گولڈ میڈلسٹ انعام بٹ سمیت متعدد کھلاڑیوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ ایشین گیمز رواں برس اگست میں انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں ہونے والے ہیں۔سیکریٹری ریسلنگ فیڈریشن ارشد ستار کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ٹریننگ کیمپ بند کرنا انتہائی افسوسناک ہے۔انہوں نے کہا کہ کیمپ نہ ہونے کی وجہ سے کھلاڑیوں کی ٹریننگ بری طرح متاثر ہو رہی ہے لیکن کسی کو یہ مسئلہ حل کرنے کی فرصت نہیں۔جن مقابلوں کی تیاری کے لئے یہ کیمپ لگائے گئے تھے انہی سے پاکستان میڈلز جیتتا ہے لیکن انہیں بند کر دیا گیا ہے ۔

شیئر: