عالمی تیل منڈی کی صورتحال تشویشناک
ریاض۔۔۔سعودی وزیر توانائی ومعدنیات خالد الفالح نے متحدہ عرب امارات کے وزیر توانائی و صنعت و سربراہ اوپیک سہیل المزروعی سے ٹیلیفون پر رابطہ کرکے عالمی تیل منڈی کی تبدیلیوں پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں نے جغرافیائی سیاسی حالا ت کی بابت تیل منڈی کے سلسلے میں خدشات کا اظہار کیا ۔ دونوں نے طے کیا کہ تیل منڈی میں رونما ہونیوالی تبدیلیوں پر گہری نظر رکھی جائے اور مشاورت کا سلسلہ جاری رکھا جائیگا۔