Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزارت اطلاع کی طرف سے براہ راست تروایح دیکھنے کی سہولت

ریاض۔۔۔۔۔سعودی وزارت ثقافت و اطلاعات نے ٹیوٹر کے اکاؤنٹ اور ابلاغی ذرائع سے حرم شریف سے تراویح کی نماز براہ راست دکھانے کا سلسلہ شروع کردیا۔ اب تک دنیا بھر میں دسیوں ہزار افراد اسے وزٹ کرچکے ہیں۔ تراویح کی نماز پیراسکو پ ٹیکنالوجی کے ذریعے دکھائی جارہی ہے۔ ٹویٹر کمپنی نے مشرق وسطیٰ اور خلیج کے علاقے میں اس سے آگاہ کرنے کیلئے اپنے سرکاری اکاؤنٹ پر Twitter MENAتحریر کرکے متوجہ کررکھا ہے۔ اس کی وجہ سے ناظرین کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔ وزارت ثقافت و اطلاعات رمضان بھر تراویح کی نماز براہ راست اسی طرح دکھاتی رہے گی۔
مزید پڑھیں:- - - -سگریٹ چھوڑنے کیلئے روزے دار 4نکاتی فارمولے پر عمل کریں، العتیبی

شیئر: