حرمین ٹرین ستمبر میں چلنے لگے گی
مکہ مکرمہ۔۔۔۔مکہ مکرمہ اورمدینہ منورہ کے درمیان الحرمین ایکسپریس ٹرین ماہ ستمبر سے چلنے لگے گی۔ متعلقہ کمپنی نے یہ اعلان کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ حرمین ٹرین ستمبر کے مہینے میں چلنے لگے گی۔ ہفتے میں 4ٹرینیں چلائی جائیں گی۔ ستمبر 2019ء میں مکہ اور مدینہ کے درمیان حرمین ٹرین روزانہ کی بنیاد پر چلے گی۔پروگرام کے مطابق ٹرین کا افتتاح 2016ء کے اواخر میں ہونا تھا۔ لاگت میں 210ملین یوروکا اضافہ کیا گیا جسے سعودی عرب نے ادا کرنے کی حامی بھرلی۔