یوٹیوب نے میوزک اسٹریمنگ سروس پیش کردی
یوٹیوب کی جانب سے میوزک کے لئے الگ اسٹریمنگ سروس متعارف کرادی گئی ہے اور اسے 22 مئی سے باقاعدہ پیش کر دیا جائے گا۔یہ میوزیک اسٹریمنگ سروس مفت ہوگی البتہ اس میں کچھ پابندیاں موجود ہوں گی جس میں بیک گراونڈ پلے بیک اور اشتہارات وغیرہ شامل ہیں۔ صارفین ایڈوانس سرچ کی مدد سے ایسے گانے کو بھی ڈھونڈ سکیں گے جس کا نام انہیں معلوم نہ ہو ۔ ریکومینڈیشن میں مختلف تہواروں اور اہم ایام کے حساب سے گانے شامل کیے جائیں گے۔ سروس سے اینڈرائیڈ ، ڈیسک ٹاپ اور آئی او ایس پر اپلیکیشن استعمال کرنے والے صارفین فائدہ اٹھا سکیں گے۔ سروس کو ابتدائی طور پر امریکا ، آسٹریلیا ، نیوزی لینڈ ، میکسیکو اور جنوبی کوریا میں پیش کیا جائے گا جس کے بعد اسے جلد ہی دیگر ممالک میں بھی پیش کر دیا جائے گا۔