Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسوس زین فون 3 ڈیلکس کے لئے اینڈرائیڈ اوریو اپڈیٹ جاری‎

اسوس کمپنی نے زین فون 3 ڈیلکس کیلئے اینڈرائیڈ اوریو اپڈیٹ جاری کردی ہے جس میں آٹو فل ، پکچر ان پکچر موڈ اور اسمارٹ ٹیکسٹ سلیکشن جیسے فیچرز شامل ہیں۔ اپڈیٹ میں آپریٹنگ سسٹم کے اپگریڈ ہونے کے ساتھ ساتھ ایپ آئیکونز کو تبدیل کرنے کی سہولت بھی دی گئی۔اس کے علاوہ منی موو ، فوٹو کالج ، ڈو اٹ لیٹر ، ٹرپ ایڈوائزر ، پفن براؤزر اور کنڈل ایپلیکیشنز کو اسمارٹ فون سے ختم کر دیا گیا ہے۔ اپگریڈ کے بعد زین موشن کو بھی آف کر دیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ صارفین کی پرائیویسی سیٹنگ کو بھی اپڈیٹ کیا گیا ہے۔ سی ایچ ٹی وو وائی فائی کو فون میں ان ایبل کیا گیا ہے۔ فون کو اپڈیٹ کرنے کے لئے صارفین سیٹنگ میں جا کر اباؤٹ فون کو منتخب کرکے اپڈیٹ حاصل کر سکتے ہیں۔
 

شیئر: