نیویارک کے ایک ڈاکٹر نے آنکھ کے اندر پہنا جانےوالا نیا زیور ایجاد کرلیاہے۔ نیویارک میں پارک ایونیو لاسک سرجری کے ایک ماہر ڈاکٹر ایمِل چائن نے ایک خاتون کی آنکھ کے سفید حصے پر 3 ملی میٹر چوڑا پلاٹینم سے بنا ایک ستارہ لاسک سرجری کے ذریعے پیوست کیا ہے۔ خاتون نے آپریشن کو انتہائی آسان بتایاہے۔ وہ کہتی ہیں کہ انہیں آنکھ بند کرتے اور کھولتے ہوئے کسی تکلیف کا احساس نہیں ہوتا۔بتایاگیاہے اس زیور کی موٹائی صرف ایک ملی میٹر ہے۔